اہم خبریںپاکستان

پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب

پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب

پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوارو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی رائز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے، ہالینڈ کی صلاحیتوں سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئیگی۔سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے لئے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You