اہم خبریںپاکستان

پاکستان ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کریگا

پاکستان ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کریگا۔

انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کیلئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے پر  پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گوادر سے ایرانی سرحد تک80 کلو میٹرپائپ لائن تعمیر ہوگی۔ذرائع کے مطابق انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، سروے اورانجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اورانجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات  کر رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You