انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب میں حج 2024 کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کئے۔

معاہدے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You