اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور بنگلا دیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر زرداری

پاکستان اور بنگلا دیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے صدر زرداری

بنگلا دیش دنیا میں ایک کامیاب ملک کے طورپر جانا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلا دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے۔صدر پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔اصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے، میں اس نسل سے تعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں جان سکتی، کسی بھی طرح ہمیں اس درد کا مداوا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی، پاکستان اور بنگلا دیش کو قریب لانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہوگا، مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش دنیا میں ایک کامیاب ملک کے طورپر جانا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلا دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You