اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف۔

پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی، لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ 38کروڑ 22لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا، بے قاعدگیوں کا انکشاف 2017 سے 22 کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ مزید تحقیقات کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپردکر دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You