اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشقیں، مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد

کراچی: پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا، بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا، بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You