اہم خبریںپاکستان

پاکستان امن کیلئے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے: اسرائیلی حملوں پر وزیراعظم کا بیان

پاکستان امن کیلئے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے: اسرائیلی حملوں پر وزیراعظم کا بیان۔

وزیراعظم نے تمام فریقین کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین بھی کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران  پر اسرائیلی حملوں  پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان امن کے لیے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے۔اپنے ردعمل میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ ایسے حملے نا صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں  بلکہ  آزادی کے اصولوں  اور  عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان امن کے لیے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے تمام فریقین کو اشتعال انگیزی سے باز  رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین بھی کی۔اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ  اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور  علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،  پاکستان ایران کے خلاف  اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ  حملے علاقائی امن اور  استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں، حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافےکا باعث ہیں،  اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی امن وسلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا  کرے۔ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ  کیا ہےکہ  اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور  اس کے مجرمانہ  رویےکے خاتمےکے لیے فوری اقدامات کرے۔ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You