پانامہ لیکس،پینڈورا پیپرز کے بعد پراپرٹی لیکس،اشرافیہ ملک کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز

پانامہ لیکس،پینڈورا پیپرز کے بعد پراپرٹی لیکس،اشرافیہ ملک کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
معاشی حالات سے پریشان عوام خودکشیاں جبکہ سیاستدان، بیور وکریٹس اور اداروں کے سربراہان دولت اکٹھی کررہے ہیں:چیئرمین
پاکستان اور پاکستان کی ترقی سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ سب ذاتی مفادات کے حصول کے لئے مگن ہیں:گفتگو
ملک میں کرپٹ اور بدنیت افراد کا بروقت احتساب نہ کیا گیا تو ملکی حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوجائیں گے:اظہار خیال
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس اور پینڈورا پیپرز کے بعد پراپرٹی لیکس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اشرافیہ ملک کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہی ہے جبکہ سیاستدان،بیوروکریٹس اور اداروں کے سربراہان بیرون ممالک میں جائیدادیں اور دولت اکٹھی کررہی ہیں اگر یہ لوگ ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو اپنے تمام تر اثاثے پاکستان واپس لائیں تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر جو دولت لوٹی گئی ہے وہ دوبارہ جمع ہوسکے،ملک میں کرپٹ اور بدنیت افراد کا احتساب نہ کیا گیا تو ملکی حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوجائیں گے اور پاکستانی معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرپائے گی۔ان خیالات کا اظہار دبئی پراپرٹی لیکس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ سب ذاتی مفادات کے حصول کیلئے مگن ہیں جس کی وجہ ملکی حالات ٹھیک ہونے کی بجائے خراب ہوتے جارہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر کارروائی عمل میں لائی جاتی تو دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانی دوسرے نمبر پر نہ ہوتا اب بھی زیادہ وقت نہیں گزرا ان افراد کو قانون کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے تاکہ واضع ہوسکے کہ انہوں نے کس طرح آمدن سے زائد اثاثے بنائے



