اہم خبریںپاکستان

ٹریبونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 حلقوں کے ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے 3 حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جونئیر وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیئے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کر دیا جائے گا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You