اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر رانا ثناء نے دورۂ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دورۂ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دورۂ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے ہیں، تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔

یہ تحائف عراقی وزیرداخلہ عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیئے تھے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You