
وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کرلیا۔
تمام بجٹ دستاویزات کومئی2025 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز، مراسلہ
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کابجٹ شیڈول تیار کر لیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا اور آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنےکی تجویز ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 18 اپریل 2025 تک منظور کرانےکی تجویز ہے جبکہ بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11فروری سے 28 فروری کو منعقدکرنےکی تجویز ہے۔اس کے علاوہ فارن ایکسچینج کے لیے بجٹ کا تخمینہ 7 مئی تک جمع کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔



