اہم خبریںپاکستان

وفاقی جامعہ اردو: قائم مقام وائس چانسلر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

وفاقی جامعہ اردو: قائم مقام وائس چانسلر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل۔
 
یاد رہے کہ یہ نوٹیفکیشن اس مقدمہ کی اگلی تاریخ یعنی 21 نومبر تک معطل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو اردو یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔یہ نوٹیفکیشن اس مقدمہ کی اگلی تاریخ یعنی 21 نومبر تک معطل کیا گیا ہے۔اج سندھ ہائی کورٹ نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے استاد ڈاکٹر محمد صارم کی پٹیشن D-5106 of 2023 کی پہلی سماعت کے دوران پٹیشن میں صفحہ نمبر 31 پر منسلک سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے متعلقہ فریقین کو اس ضمن میں نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اردو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کا کوئ ذکر موجود نہیں اردو یونیورسٹی کے ترجمان نے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پٹیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کی بحالی کا معاملہ زیر غور نہیں ایا۔نیز اس مقدمہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کو بحال کرنے کی استدعا ہی نہیں کی گئی ہے۔عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق 21 نومبر تک بحیثیت قائم مقام وائس چانسلر اختیارات کا استعمال نہیں کریں گی جبکہ دیگر تمام انتظامی افسران اپنے فرائض کے انجام دہی جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You