اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنوں حملہ کی مذمت ، شہدا کو خراج عقیدت پیش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے بنوں چھاؤنی پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 8 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You