خیبرپختون خواہ

وزیر اعلیٰ کے پی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ اس دھندے میں ملوث ہیں۔اختیار ولی

وزیر اعلیٰ کے پی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ اس دھندے میں ملوث ہیں۔اختیار ولی

جس وزیر اعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم کے کوارڈینیٹربرائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں، ضلع خیبر سےمنشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی۔ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے اور یہی پیسہ دہشتگردی کے لیے اور ریاست کے خلاف بھی استعمال ہوتا ہے۔اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You