
وزیراعلی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات۔
اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے نگران وزیراعلی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا.امریکی قونصل جنرل نے کہا محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا، ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلی نے کہا مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کر سکیں۔



