انٹرنیشنلاہم خبریں

مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہونگے۔سعودی وزیر خارجہ

مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہونگے۔سعودی وزیر خارجہ

غزہ میں جاری تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سعودی عرب کے لیے سب سے اہم ہے۔فیصل بن فرحان

سعودی عرب(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہوسکتی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا معاملہ واحد راستہ ہے جس میں ہم فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کریں کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے، استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے.فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سعودی عرب کے لیے سب سے اہم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ اور وہاں کی سویلین آبادی کو کچل رہا ہے جو مکمل طور پر غیر ضروری ہے، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جسے روکنا ہے۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 62 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You