اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو بھجوا دیا ہے، تاہم میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا۔

ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ہے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ہے جو میں نہ پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1348136821797089282%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F582922&tweet_id=1348136821797089282

اس ٹویٹ کے ردعمل میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب آپ کا لیڈر مشکل فیصلہ کرتا ہے تو وہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اور اس کا دفاع بھی، میرے لئے آسان ہے چپ رہنا، میڈیا سے غائب ہو جانا، عوام میں مقبول بیانیے کیطرف کا بیان دینا۔ میں سوچ سمجھ کر اپنے لیڈر کا دفاع کر رہا ہوں، بھلے مجھ پر جتنی بھی تنقید ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You