اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے اور تمام برانچوں

جہلم : ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے اور تمام برانچوں کا دورہ کیا،

اس موقع پر افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے تمام برانچر و دفاتر میں کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا،وہاں عوامی مسائل بارے تفصیلات حاصل کیں، ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر جہلم میں ون ونڈو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے آن لائن ریکارڈ بارے پڑتال کی اورشہریوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں بارے پوچھا۔دفتر میں ایم سی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی، ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈی سی راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔

رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You