اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔

آخر میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You