اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ رقم 5 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ رقم 5 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شہباز شریف کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروبار کو سہولیات دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے، چھوٹے پیمانے کےکاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکج تشکیل دےکر اسے جلد پیش کیا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے، نوجوان اور خواتین نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You