اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا سکول قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام کے لئے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی، موسمیاتی تبدیلیوں پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کو کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے قیام سے متعلق وزیراعظم آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام پر 15 روز میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور کوہ پیمائی کے تربیتی سکول کے لئے جگہ اور اخراجات کا تعین کرے گی۔

یہ کمیٹی ملک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی بہتری کے لئے سفارشات دے گی اور گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

کمیٹی سکول کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے حوالے سفارشات دے گی ، کمیٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود بھی شامل ہیں جبکہ وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی بھی کمیٹی کاحصہ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You