اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دیدیا۔

دوست ممالک کے کاروباری وفود کے دورے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے۔وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاری کےلیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دیا اور ہدایت کی کہ نئے کاروبار کے آغاز کےلیے بھی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں کاروبار میں کم سے کم رکاوٹیں ہوں، ایس آئی ایف سی نے معاشی بحالی میں بہترین معاون کا کردار ادا کیا، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دوست ممالک کے کاروباری وفود کے دورے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے، اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری بورڈ ون ونڈو آپریشن کی طرز پر ایک طریقہ کار وضع کرے، ایسا طریقہ کار تجویز کیا جائےکہ سرمایہ کاروں کو کم سے کم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے جبکہ طریقہ کار تشکیل دیتے وقت کاروباری برادری اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You