اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے بلاول بھٹوکو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹوکو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرادی۔

پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرادی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کےسامنے رکھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔اس سے قبل وزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی ۔ پیپلزپارٹی وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور ندیم افضل چن شامل تھے۔ ن لیگ کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ، اور رانا ثنااللہ شامل تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You