اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، پارلیمانی پارٹی و سیاسی امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر گفتگو ہوئی، سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امت مسلمہ کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی بارے بریف کیا، سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You