انٹرنیشنل

ورجینیا میں نائب گورنرکا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز۔

ورجینیا میں نائب گورنرکا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز۔

بھارتیوں اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز غزالہ ہاشمی ہیں جو ورجینیا میں لیفٹینینٹ گورنر کا الیکشن لڑرہی ہیں اوران کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔

نیویارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیو یارک میئر کے علاوہ امریکا کی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں گورنرکا اہم الیکشن بھی آج ہورہا ہے۔بھارتیوں اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز غزالہ ہاشمی ہیں جو ورجینیا میں لیفٹینینٹ گورنر کا الیکشن لڑرہی ہیں اوران کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ایبی گیل اسپین برجر کا مقابلہ ری پبلکن لیفٹینینٹ گورنر وینسم ارل سیئرز سے ہے۔ دونوں میں سے جو بھی کامیاب ہو، ریاست کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ گورنر ایک خاتون منتخب ہوگی۔ورجینیا ہی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے انڈین امریکن غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنرکےعہدےکے لیے الیکشن لڑرہی ہیں، ان کے شوہر اظہر کا تعلق کراچی سے ہے۔غزالہ ہاشمی پچھلے برس اس ریاست کی دوسری بار سینیٹر بنی ہیں۔ انہیں ریاست کی پہلی مسلم اورجنوب ایشیائی امریکن خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔اج الیکشن جیتیں تو بطور مسلم خاتون لیفٹی نینٹ گورنر بھی وہ نئی تاریخ رقم کریں گی۔نیوجرسی میں ڈیموکریٹک رہنما مائیکی شیریل کا مقابلہ ری پبلکن حریف اور ریاست کے سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی سے ہورہا ہے۔ سروے کے مطابق نیوجرسی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کو امید ہے کہ فتح مائیکی شیریل کا مقدر ہوگی۔کیلیفورنیا میں ووٹرز یہ طے کریں گے کہ اگلے برس مڈٹرم الیکشنز سےایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کا پلڑا بھاری ہوگا یا ری پبلکنز ہی کامیاب ہوں گے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ پروپوزیشن ففٹی کے لیے ووٹ کی صورت میں ان کی ریاست ایک ٹھوس پیغام دے گی کہ کانگریس کے انتخابات کے لیے حلقہ بندی کیسے کی جانی چاہیے۔نیوسم نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دور صدارت سے بھی زیادہ غیرمقبول ہیں اور مڈٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوگی۔ری پبلکنز کی گڑھ ریاستیں ٹیکساس اور انڈیانا بھی کانگریشنل سطح پر نئی حلقہ بندیوں کی کوشش کررہی ہیں۔ ٹیکساس میں آئینی ترامیم کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی، جب کہ کولراڈو میں مقامی سطح کے انتخابات ہوں گے۔نیویارک میں صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک پولنگ ہوگی جب کہ بعض ریاستوں میں پولنگ صبح پانچ بجے سے لے کر دس بجے تک شروع ہوگی اور اسی طرح کہیں سات، آٹھ یا نوبجے تک جاری رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You