انٹرنیشنل

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک۔

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک۔

یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ائی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You