اہم خبریںپنجاب

نیشنل ایڈولیسنٹ و یوتھ پالیسی کے ذریعے نوجوانوں کی مہارتوں کو پروان چڑھائیں گے۔رانا مشہود

نیشنل ایڈولیسنٹ و یوتھ پالیسی کے ذریعے نوجوانوں کی مہارتوں کو پروان چڑھائیں گے۔رانا مشہود

پاکستان میں نوجوان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ڈیجیٹل یوتھ ہب میں 6 ماہ میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی تقریب سے خطاب

لاہور: (نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایڈولیسنٹ ویوتھ پالیسی کے ذریعے پاکستان بچوں اورنوجوانوں کی دلچسپی پر مبنی مہارتوں کو پروان چڑھائیں گے،آئی ٹی ایکسپورٹس کو اڑھائی بلین ڈالر سے چار سال میں 25 بلین ڈالر پر لے کرجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے زیر اہتمام لاء کالج گراؤنڈ میں منعقدہ ’ایمپلائمنٹ ایکسپو‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود،اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے طارق ریاض، ڈائریکٹر کریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 2016 میں دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان دنیا کی بہترین 30 معیشتوں میں شامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں ہے جس کی اے آئی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں اورڈیجیٹل یوتھ ہب میں 6 ماہ میں 8لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب ایسا پورٹل ہے جس میں نوکری کے لئے سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان میرٹ پر آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا ایک ماہ میں آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی میں خواتین اور نئی کمپنیز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں پیچھے نہیں۔انہوں نے کہا کہ شام اور لیبیا کی طرح ہمارے نوجوانوں میں ففتھ جنریشن وارفیئر کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دشمن مایوسی پھیلانے میں ناکام ہوا تو دہشت گردی پر اتر آیا، اسلام آباد کا دھماکہ پاکستان دشمنوں کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہادتوں کو اپنے لئے میڈل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بسنت صرف فیسٹول نہیں بلکہ تمام جنریشنز کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کا ذریعہ بنا۔انہوں نے کہا کہ بسنت نے بچوں، نوجوانوں کو اپنے بزرگوں سے رابطہ بحال کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بسنت کے ذریعے جنریشن گیپ ختم کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک چھت تلے مارکیٹ کے تمام سیکٹرز کو اکٹھا کر رہی ہے۔جس کا مقصدنوجوانوں کو بتانا ہے کہ اب کس قسم کی جابز مارکیٹ کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اے آئی اور آئی ٹی کا جاب فیئر منعقد ہوا۔انہوں نے نوجوان نسل کے لئے رانا مشہود کی خدمات کو لائق تحسین قرار ردیا۔ طارق ریاض نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ہرشعبہ میں لیڈرز پیدا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جابز کی جگہ انٹرپینورشپ اپنی جگہ ذیادہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے آئیڈیاز پر فنانس رکاوٹ نہ ہو اس کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو عملی میدان میں بھی اپنا کردار بڑھانا چاہئیے۔ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی نے کامیاب ایکسپوکے انعقاد پر وائس چانسلر، حکومتی اداروں سمیت تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر طلباؤطالبات کو عملی میدان میں مدد فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کرتے رہے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You