اہم خبریںپاکستان

نیب کا عوام کو فراڈ اور جعلسازی سے محتاط رہنے کیلئے انتباہ

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے عوام کو فراڈ اور جعلسازی سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کر دیا۔

نیب نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کریں ۔

قومی احتساب بیورو نے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، غیر قانونی ڈپازٹس اور پرائیویٹ لون ایپس کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیب کی جانب سے عوام کو زیادہ منافع یا غیر حقیقی انعامات کے وعدوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت، ملٹی لیول مارکیٹنگ، آن لائن لاٹری اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات سے بھی ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، جعلی آن لائن ملازمت اور ویزوں کی پیشکش نو سربازوں کے حربے ہیں، شہری اپنے ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات، پاس ورڈ یا پن کوڈ کسی کو فراہم نہ کریں۔

نیب کا کہنا ہے کہ زیادہ منافع کے لالچ میں آنے کے بجائے احتیاط برتیں کیونکہ احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You