اہم خبریںپاکستان

نگران وفاقی کابینہ فائنل، ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ نامزد

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ فائنل کر لی جس کا اعلان کچھ دیر بعد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نگران کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر صنعت و تجارت کیلئے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کیلئے نامزد کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ میں تمام افراد انتہائی قابل اور غیر متنازعہ شامل ہیں، کابینہ میں شامل افراد کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نگران وفاقی کابینہ کے تمام ارکان ملکی ترقی کو مزید آگے لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کابینہ کے تمام ارکان آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You