اہم خبریںپاکستان

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔

وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کریں گے، گلوبل اکانومی میں رابطوں کے حوالے سے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔

نگران وزیراعظم کی چین میں چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، انوار الحق کاکڑ کی اعلیٰ چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

انوار الحق کاکڑ پاکستان میں چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، سنکیانگ اور پاکستانی عوام کے تعلقات اور کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیرِاعظم اورمچی کا بھی دورہ کریں گے، وہاں کے مقامی عمائدین و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You