اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعظم کا تقرر، شہباز شریف نے اتحادیوں کو مشاورت کیلئے بلا لیا

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی اور پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان کو دعوت بھجوا دی گئی ہے، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، ساجد میر، اویس نورانی کو بھی دعوت پر بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان، عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیرپاؤ بھی اجلاس و عشائیہ میں شرکت کریں گے، اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ الوداعی ملاقات کریں گے، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت بھی کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You