سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے رینج

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے رینج آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر افسران اور ماتحت عملے کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈی آئی جی پی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ ہے اور اس کے ہر رکن کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماتحت افسران اور جوانوں کے مسائل کے حل سے محکمہ پولیس میں کارکردگی اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔اردلی روم میں پولیس جوانوں نے اپنی مشکلات پیش کیں جنہیں توجہ سے سنا گیا اور متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ پولیس فورس کی بہتر کارکردگی کے لیے داخلی مسائل کا حل اور فلاحی اقدامات ناگزیر ہیں۔آخر میں ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جوانوں کی فلاحی سکیموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You