سندھ

ضلع میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے پیشِ

ضلع میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں روز بروز کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عوامی صحت و سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کمیٹیاں اور ضلع کے تمام تعلقہ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم (Stray Dog Killing Campaign) کو فوری طور پر شروع کیا جائے جاری مراسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت دی ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اس مہم پر سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو بھیجی جائے۔ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی نے ایک خط کے ذریعے محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور تمام ٹاؤن افسران کو ہدایات کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ایک مچھر کے ذریعے پھیلنے والا خطرناک وائرس ہے جو تیز بخار، سردرد، پٹھوں اور جوڑوں کے شدید درد جیسی علامات پیدا کرتا ہے اور بعض اوقات اندرونی خون بہنے یا جسمانی اعضا کے متاثر ہونے جیسے جان لیوا نتائج کا باعث بھی بن سکتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن اور تمام ٹاون انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں مؤثر ڈینگی اسپرے مہم فوری طور پر شروع کی جائے۔ اس مہم کے دوران فوگنگ آپریشنز کے ذریعے مچھروں کا خاتمہ، انڈور اسپرے (IRS) اور لارویسائیڈز کے استعمال کے ذریعے پانی کے ذخائر میں مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You