نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شیہد بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ماحولیاتی صحافت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شیہد بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ماحولیاتی صحافت ڈاکیومنٹری مقابلے میں طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا شیہد بینظیر بھٹو یونیورسٹی شھید بینظیر آباد کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدّد علی شاہ نے محکمہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی جانب سے منعقدہ ماحولیاتی صحافت ڈاکیومنٹری مقابلے کو سراہا اور طلبہ میں عملی و تجرباتی سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے پر محکمہ کی تعریف کی۔اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مدّد علی شاہ نے ماحولیاتی آگاہی کی اہمیت اور عوام میں شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پروڈکشن اور سیکھنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان کیا۔محکمہ کے انچارج چیئرمین ڈاکٹر محمد یاسین مورو جو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور طلبہ و کورس سپروائزر ڈاکٹر محمد آفتاب مدنی کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ اپنی ماحولیاتی ڈاکیومینٹریز کے ذریعے مین اسٹریم میڈیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ میڈیا کا اصل کردار عوامی آگاہی اور سماجی ترقی ہے۔مقابلہ ڈاکٹر محمد آفتاب مدنی کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں 32 طلبہ نے 10 ڈاکیومینٹریز تیار کیں۔ سینئر صحافیوں اور اساتذہ پر مشتمل جیوری نے بہترین تخلیقات کو پہلا، دوسرا اور دو تیسرے انعامات دیے، جب کہ تمام شرکاء کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر لیاقت علی زرداری اور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر سلمان بشیر میمن بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوئے۔ دیگر فیکلٹی اراکین ڈاکٹر زاہد چنہ، ڈاکٹر اختر حسین شر، ڈاکٹر غلام محی الدین سولنگی، ڈاکٹر دستار چانڈیو، محترمہ فوزیہ سومرو، محترمہ رمشا کرن، اور جناب عدنان عظیم بھی موجود تھے، جبکہ جناب کاشف نورانی، ڈائریکٹر کالجز و پبلک ریلیشنز نے بھی شرکت کی۔



