پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) پنجاب بار کونسل کے 5 سالہ انتخابات (بروز ہفتہ) منعقد ہوں گے جس میں

راولپنڈی (افتخار خٹک) پنجاب بار کونسل کے 5 سالہ انتخابات (بروز ہفتہ) منعقد ہوں گے جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں بیک وقت ہونے والے انتخابات میں وکلا اپنے ڈویژن اور ضلع میں آئندہ 5 سال کے لئے نئی قیادت کا چناؤ کریں اس ضمن میں راولپنڈی ڈویژن میں پنجاب بار کونسل کی 8 نشستوں پر مجموعی طور پر 34 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ڈویژن بھر میں 12 ہزار سے زائد مرد وخواتین وکلا ووٹ کے ذریعے 8 امیدواروں کا چناؤ کریں گے انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور اس کے 5 سب ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، 2 سینئر سول ججوں اور 3 سول ججوں کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عابد رضوان عابد نے پولنگ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے سی پی او راولپنڈی کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے پنجاب بار کونسل کی نشستوں کی تقسیم کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 5 نشستوں پر 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ اٹک جہلم اور چکوال میں ایک ایک نشست پر 10 امیدوار مدمقابل ہیں ضلع راولپنڈی کی 5 نشستوں پر ابرار احمد، ارشد محمود جنجوعہ، اجمل رضا بھٹی، آصف توفیق اعوان، چوہدری عاصم یعقوب، سردار بہزاد اکرم، فخر عباس، فرخ بھٹی، فخر حیات، سید حسن عباس، حیدر محمود مرزا، اعجاز حسین، محمد فیصل، محمد امتیاز، ناہید ایوب راجہ، چوہدری قیصر مشتاق، ثمینہ جدون، شاہد محمود عباسی، شاہد محمود لنگڑیال، ثمر نوید، تسلیم عباسی، چوہدری تاجک، طارق محمود اور ظہیر حسن شاہ پنجاب بار کونسل کی نشست کے امیدوار ہیں اسی طرح چکوال کی ایک نشست پر ملک مظہر حسین، طلعت محمود، راجہ ظہور اور ظہیر صدقال مدمقابل ہیں، ضلع اٹک کی ایک نشست پر رضوان راجہ، سید فیصل بخاری اور سردار توصیف کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ضلع جہلم کی ایک نشست پر چوہدری عبد الطیف، راجہ گل زمان اور اکرام الحق شیخ کے درمیان مقابلہ ہوگا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عابد رضوان عابد نے ضلعی ہیڈکوارٹر (راولپنڈی) میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل، شمس حسن خان سیال، اکرام الحق چوہدری، صاحبزادہ نقیب شہزاد، ملک نور خان، خالد بشیر، خالد وزیر، ماجد حسن گادی، مقصود احمد قریشی سینئر سول جج راولپنڈی وقار حسین گوندل، وقار احمد، سول جج راولپنڈی امتیاز حسین، شاہد نصیب اور جہانزیب امان حفیظ کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا ہے اسی طرح سب ڈویژن گوجرخان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرخان عبداللہ عثمان، سب ڈویژن کہوٹہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کہوٹہ خورشید عالم بھٹی، سب ڈویژن کلرسیداں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل، سب ڈویژن مری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مری محمد اظفر اور سب ڈویژن ٹیکسلا میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا باسط سلیم کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عابد رضوان عابد نے پولنگ کے موقع پر موثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے سی پی او راولپنڈی کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدائیت کی گئی ہے کہ کل (بروز ہفتہ) ضلعی ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور اس کے تمام سب ڈویژنوں کے احاطہ کچہری میں ہونے والے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں بڑی تعداد میں وکلا کی شرکت متوقع ہے لہٰذا فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور موثر سکیورٹی پلان ترتیب دے کر اس کی کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو بھجوائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You