نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) رینج آفس ایس بی اے میں ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد


نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) رینج آفس ایس بی اے میں ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت ضلع نوشہرو فیروز کے تمام ڈی ایس پیز، پی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں قتل کے مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواء مقدمات کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔قتل کے مقدمات میں جدید سائنسی بنیادوں اور فارنزک شواہد کو استعمال کیا جائے تاکہ مقدمات مضبوط بن سکیں متاثرہ خاندانوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے عدالتوں میں پیش کیے جانے والے چالان مکمل اور ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ تیار کیے جائیں تاکہ مجرمان سزا سے نہ بچ سکیں۔ ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کا مذید کہنا تھا کہ غفلت یا تاخیر برتنے والے تفتیشی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور لگن اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے انفرادی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم فیصلے کیے گئے۔ مزید برآں، ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کے ساتھ قریبی رابطے قائم رکھنے کی بھی ہدایت دیاختتام پر ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



