سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو سے آل پاکستان

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو سے ان کے دفتر میں آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد نے کمشنر کو تاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری، ٹیکس، انفراسٹرکچر اور مارکیٹوں میں صفائی و سیکیورٹی سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا کردار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حکومت تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام متعلقہ محکموں کو تاجروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی جائے گی وفد نے کمشنر شہید بینظیرآباد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You