نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نوابشاہ میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے بہترین افادیت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نوابشاہ میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے بہترین افادیت والی کھادوں پر ورکشاپ کا انعقاد۔سونا بوران ڈی اے پی کا فصلوں میں استعمال بہتر پیداوار کا ضامن ہے (علی رضا آرائیں)فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے نواب شاہ کے ایک نجی ہوٹل میں بہتر افادیت والی کھادوں پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فوجی فرٹیلائزرز کی طرف سے ایگری سروسز آفیسر نوابشاھ علی رضا نے شرکت کی۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت عابد علی ناھیو، راہب علی، گندم کے زرعی تحقیقاتی مرکز سکرنڈ سے پرنسپل سائنٹسٹ ظفر علی کھوکھر اور اسماعیل لاشاری، حبیب شوگر ملز سے کین مینیجرزاور چیمبر آف کامرس فار ایگریکلچر غلام مرتضی آرائیں اور بہت سارے ترقی یافتہ آبادگاروں نے شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سونا بوران ڈی اے پی اور سونا یوریا زنک کوٹڈ کو آبادگاروں کے لیے خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی ہی کھادوں کو مارکیٹ کا حصہ بنانے پر زور دیا۔سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ظفر علی کھوکھر نے زراعت کو ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور فوجی فرٹیلائزرز کی زرعی خدمات سے سامعین کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے پی کے ساتھ اجزائے صغیرہ کا استعمال پیداوار میں اضافے کا باعث ہو گا۔اس موقع پر ایگری سروسز آفیسر علی رضا نے بتایا کہ بوران کے استعمال سے 10 سے 23 فیصد تک پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ اسی لیے آبادگاروں کی بھرپور فرمائش پر ڈی اے پی میں بوران کی ویلیو ایڈیشن کر کے سونا بوران ڈی اے پی تیار کی گئی ہے۔ جس میں ڈی اے پی کے بنیادی اجزاء نائٹروجن اور فاسفورس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوران کی ڈی اے پی کے ہر دانے میں موجودگی سے کھیت میں بوران کی تقسیم یکساں طور پر ہو گی اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی اور سونا ڈی اے پی میں بوران کی بہتر حل پذیریت کے بدولت اسے کاشت کے بعد بذریعہ آبپاشی استعمال کر کہ بہترین نتائج لیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاؤہ زنک کے استعمال سے 05 سے 20 فیصد تک پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ اسی لیے آبادگاروں کی بھرپور فرمائش پر یوریا میں زنک کی ویلیو ایڈیشن کر کے سونا یوریا زنک کوٹڈ تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زنک کی یوریا کے ہر دانے میں موجودگی سے کھیت میں زنک کی تقسیم یکساں طور پر ہو گی اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی اور سونا یوریا میں زنک کی بہتر حل پذیریت کے بدولت اس کا استعمال کر کہ بہترین نتائج لیے جا سکتے ہیں۔ ایف ایف سی کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کے لیے معیاری کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کرتی ہے ہے اور زراعت کی بہتری اور غذائی تحفظ کے لیے جدت کا یہ سفر جاری رہے گا۔اس موقع پر ایف ایف سی کے ڈیلر حضرات، گورنمنٹ کے نمائندگان اور علاقے کے ترقی یافتہ آبادگار بھی موجود تھے۔



