نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری کی جانب

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری کی جانب سے ٹریژری آفس میں کھلی کچہری، ملازمین اور پینشنرز کے مسائل حل کیے گئے صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے ضلع شہید بینظیرآباد کے سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ٹریژری سے متعلق مسائل معلوم کرنے اور ان کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شہید بینظیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے ملازمین کے پینشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن، ایل پی آر اور جی پی فنڈ سے متعلق مسائل سنے اور متعدد مسائل موقع پر ہی حل کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ٹریژری سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے یہ کچہری منعقد کی گئی تاکہ مسائل دریافت کرکے انہیں موقع پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں متعدد ملازمین اور پینشنرز کے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے ہیں جبکہ بعض معاملات کے حل کے لیے ٹریژری آفس کے افسران کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی شخص کو کسی بھی محکمے میں جائز کام کے سلسلے میں مشکلات پیش آئیں تو وہ اپنی شکایات تحریری طور پر ان کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد امجد مغل نے بتایا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے تحت ضلع شہید بینظیرآباد کی ٹریژری آفس میں پینشنرز کے کمیوٹیشن اور ایل پی آر سے متعلق زیر التواء کیسز نمٹائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی این سسٹم کے تحت ضلع کے ملازمین کی تنخواہیں براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہیں، جس کے ذریعے جدید نظام کے تحت تنخواہیں اور پینشن پے رول چلنے کے ساتھ ہی اکاؤنٹس میں منتقل ہو جاتی ہیں کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری حمیرہ میر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد سلیم بھٹی، ٹریژری آفیسر طالب حسین زرداری، جاوید احمد زرداری، اسد علی میمن سمیت ٹریژری آفس کے افسران اور سرکاری حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی۔



