سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ 10 ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد۔تھانہ دولت پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 98/2025 دفعہ 302 پی پی سی میں ملوث ملزم علی شیر عرف شیر ملاح کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول اور 3 عدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ جبکہ اس کے خلاف الگ مقدمہ نمبر 107/2025 زیر دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ 2013 بھی درج کیا گیا۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1815 گرام چرس، بھاری مقدار میں Z-21 گٹکا سوپاری اور 6 بوتل شراب برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان میں شمس الدین خاصخیلی، ولید علی، صدام رند، اقبال خاصخیلی، علی مردان عرف بڈو رند، شمن علی خاصخیلی، سہیل رند اور قاسم رند شامل ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔تھانہ بالو جاقبا پولیس نے منشیات فروش ملزم خرم عباسی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں Z-21 گٹکا سوپاری برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You