سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی ہندو برادری

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی ہندو برادری سے ملاقات، دیوالی کی مبارکباد، کیک کاٹا اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے آج رینج آفس میں ضلع کے تینوں ایس ایس پیز کے ہمراہ ہندو برادری کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب فیصل بشیر میمن نے ہندو برادری کے مسائل اور مشکلات سنی اور ان کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی آئی جی پی صاحب نے ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی، چراغاں کیا، کیک کاٹا اور مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔ فیصل بشیر میمن نے دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ شہری پرامن طریقے سے اپنے مذہبی تہوار کو منائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You