نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے سرکاری اسپتال میں تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار نے غریب ٹریکٹر ٹرالی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ کے سرکاری اسپتال میں تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار نے غریب ٹریکٹر ٹرالی مالک کو مٹی بھرائی کی رقم دینے سے انکارکردیا۔رقم کی طلبی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں،ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ڈی ایس پی دوڑ کو کاروائی کے احکامات جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق دوڑ کے علاقے نظیر کالونی کے رہائیشی عبدالمجیدخیل نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو تحریری شکایت دی کہ سرکاری اسپتال دوڑ میں تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار سکھر کے رہائیشی سید وحید شاہ نے انہیں اسپتال میں مٹی بھرائی کا دس لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا،انہوں نے تین حصے کام مکمل کردیا ہے،بقایا ایک حصہ کا کام ہے،جوکہ انہوں نے رقم نہ ملنے کے سبب نہیں کیا،جس پر ٹھیکیدار نے انہیں دولاکھ پانچ ہزار روپے ادا کئے،اور بقایا رقم ادا کرنے سے انکار کردیا،گذشتہ روز سرکاری اسپتال ٹھیکیدار سید وحید شاہ سے رقم وصول کرنے کے لئے ملا تو ٹھیکیدار نے رقم ادا کرنے سے مکمل انکار کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،عبدالمجید خیل نے بتایا کہ وہ ایک غریب مزدور ہیں اور ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے روزگار کرتے ہیں،انہوں نے جن افراد سے مٹی خریدی وہ رقم کا تقاضا کررہے ہیں اور ٹھیکیدار رقم ادا نہیں کررہا ہے،ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ڈی ایس پی دوڑ کو کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں،علاوہ ازیں عبدالمجید خیل نے اعلٰی حکام سے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



