اہم خبریںپاکستان

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ۔

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ۔

نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ذوالفقار احمد کیخلاف انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمدکی ایم بی اے ڈگری پردستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا جب کہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکازکے غیر تسلی بخش جواب پرتادیبی کارروائی کی جس میں ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You