اہم خبریںپاکستان

رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 63 ہوگئی۔

رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 63 ہوگئی۔

ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا 9 واں، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے پولیو کا پہلا کیس ہے۔اس کے علاوہ رواں سال بلوچستان سے 26 ، خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آبادسے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You