اہم خبریںپاکستان

نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہوگا ؟

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔

پالیسی کے تحت آئندہ برس 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔

‎حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالیسی میں سپانسر شپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔ ‎

طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا ‎، عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You