اہم خبریںپاکستان

میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا: شیخ وقاص اکرم

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔

دنیا نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کل اس حوالے سے پہلی بیٹھک ہوگی، میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا، میٹنگ میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے تمام پوائنٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جا کر ڈسکس کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، سول نافرمانی تحریک بارے حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You