اہم خبریںپاکستان

میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی نےاتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہےعام آدمی کوجلد اورسستا انصاف ملے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائےکی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سےبھی پاس ہوں گی۔

پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کےعامرڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا رائٹ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You