انٹرنیشنل

جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملہ، ایران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کردیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اپنے جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل پر حملے کے لیے اہداف کا تعین کرلیا ہے، اگر اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو جواب میں متعین کردہ اسرائیلی اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے۔

وزیرِ خرجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا مطلب آخری حد عبور کرنا ہوگا جس کا صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو اس میں امریکا بھی لپیٹ میں آئے گا، عباس عراقچی نے امریکا کو مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا، خود کو جنگ سے دور رکھیں ورنہ نقصان کے لیے تیار رہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You