اہم خبریںپاکستان

ملک کے کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

آج ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بار کھان میں 12 ملی میٹر، لسبیلہ 11، پنجاب کے علاقے ملتان ایئرپورٹ 08، شہر 3، گوجرانوالہ میں ایک ملی میٹر ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 5 ملی میٹر، بالاکوٹ1 اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، سبی، موہنجوداڑو اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You