اہم خبریںپاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا :محکمہ موسمیات

لاہور : ملک میں گرمی کا راج برقرار ہے، بیشترمیدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں شام کے اوقات میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You